سعودی عرب کی سالمیت اور مقامات مقدسہ کی حفاظت ، علامہ طاہر اشرفی نے دبنگ اعلان کردیا

 سعودی عرب کی سالمیت اور مقامات مقدسہ کی حفاظت ، علامہ طاہر اشرفی نے دبنگ اعلان کردیا 

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ سعودی عرب کی سالمیت اور مقامات مقدسہ کی حفاظت کےلئےپاکستانی حکومت اور عوام کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، حوثی باغی خطے کی سلامتی کے لئے شدید خطرہ اور اسلامی تعلیمات سے عاری ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی شہروں پر ڈرون حملے اور نہتی آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ارض حرمین شریفین کی سالمیت اور تحفظ کے لئے سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو اڈے نہ دینے کا اعلان کر کے پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے،وزیراعظم پاکستان کا افغانستان کی صورتحال پر موقف خطے کے مستقبل کو واضح کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں