سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دیدی

11

 سعودی عرب نے پاکستان سے عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ، اس بائیومیٹرک تصدیق کی فیس بھی وصول کی جائے گی جس کی رقم کا تعین کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق وزارت مذہبی امور کو سعودی سفارتخانہ سے ایک لیٹر موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے ریاض سے احکامات جاری کئے ہیں کہ اگلے ماہ سے عمرہ کے لئے آنے والے پاکستانی زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق ضروری قرار دی گئی ہے۔

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن پاکستان نے اپنے ممبران کو فیصلہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اس فیصلہ سے نہ صرف عمرہ زائرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا بلکہ ملکی سکیورٹی کو بھی خطرہ لاحق ہونے کا اندیشہ ہے

اپنا تبصرہ لکھیں