سعودی عرب میں 37 افراد کو سر عام سزائے موت دیدی گئی

سعودی عرب میں 37 افراد کو سر عام سزائے موت دیدی گئی

سعوی عرب میں دہشتگردی سے متعلق جرائم میں ملوث 37 شہریوں کو سر عام سزائے موت دیدی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق 37 افراد کو سزائے موت دوسروں کو خبردار کرنے کی غرض سے دی گئی ہے تاہم سعودی عرب میں دو جنوری 2016 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے جب ایک ساتھ اتنے افراد کو سر عام سزائے موت دی گئی اس وقت 47 افراد کے سر قلم کیے گئے تھے ۔سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سزاوں پرعمل درآمد کے شاہی حکم نامے کی توثیق کی جبکہ 2016 میں بھی انہوں نے احکامات دیے تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ماضی کے حکمرانوں کے مقابلے میں زیادہ سخت گیر ہیں جبکہ انہیں اس معاملے پر تنقید کا بھی سامنا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں