سعودی عرب میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے لوگوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

سعودی عرب میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے لوگوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

سعودی عرب میں خود کو پولیس والا ظاہرکرکے عام شہریوں کو لوٹنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتارکرلیاگیا۔

عرب ٹی وی سے بات چیت میں جدہ پولیس کے ترجمان نے کہاکہ ملزمان کے بارے میں ایک یمنی نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی جس میں کہا گیا کہ دو نامعلوم افراد نے خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار ظاہر کر تے ہوئے اسلحہ کے زور پر ا س سے 255 ہزار ریال چھین کر فرار ہوگئے ۔

مدعی نے ملزمان کی گاڑی کا نمبر اور اسکا میک بھی بتایا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کروادی یوں ملزمان کو ان کی گاڑی سمیت گرفتا رکر لیا جن میں ایک سعودی اور دو یمنی شامل تھے ۔

ملزمان کے پاس سے صرف 25 ہزار ریال ہی برآمد ہوئے جو انہوں نے یمنی سے لوٹے تھے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں