سعودی عرب اب جمال خاشقجی کے اہل خانہ اور منگیتر کے ساتھ کیا کرنے جارہاہے ؟ سب سے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

سعودی عرب اب جمال خاشقجی کے اہل خانہ اور منگیتر کے ساتھ کیا کرنے جارہاہے ؟ سب سے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

سعودی عرب نے ترک حکام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ جمال خاشقجی کے اہل خانہ اور ترکی میں ان کی منگیتر کو دیت ادا کریں گے ۔

عرب اخبار ’ مڈ ل ایسٹ آئی ‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جمال خاشقجی کے قتل پر ان کے اہل خانہ اور منگیتر کو دیت اداکیے جانے کاامکان ہے ۔گزشتہ ہفتے جمال خاشقجی کے بیٹوں نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا تھا کہ ان کے والد کی میت ان کے حوالے کی جائے کیونکہ وہ ان کی تدفین جنت البقیع میں کرنا چاہتے ہیں جہاں ان کے آباﺅ اجداد مدفن ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ انہیں شاہ سلمان پر یقین ہے کہ وہ اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے

یاد رہے کہ جمال خاشقجی دو اکتوبر کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں اپنی شادی کے دستاویزات کے حوالے سے گئے تھے لیکن وہ دوبارہ باہر نہیں آئے جس کے بعد پوری دنیا میں ان کو قتل کیے جانے کا ہنگامہ برپا ہو گیا ۔دوسری جانب اب یہ انکشاف بھی سامنے آیاہے کہ انہیں سعودی قونصل خانے میں قتل کر نے کے بعد ماہر افراد نے ان کی لاش کو تیزا ب میںڈال کر تحلیل کر دیا تاکہ کوئی بھی ثبوت باقی نہ رہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں