سعودی عرب، اینٹی کرپشن کمیٹی کی کارروائیاں،11 شہزادے، 4 موجودہ اوردرجنوں سابق وزرا گرفتار، امیر البحر برطرف

1

سعودی عرب میں نئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے11 شہزادوں، چار موجودہ اوردرجنوں سابق وزرا کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ امیر البحر سمیت کئی افراد کو برطرف کرکے ان کی جگہ عہدوں پر نئے لوگوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس کے بعد سعودی عرب میں نئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے گیارہ شہزادوں، چار موجودہ اور درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کر لیا ہے۔

انجینئر عادل فقیہ

adil

یہ گرفتاریاںولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں قائم کی گئی اینٹی کرپشن کمیٹی کی تشکیل کے چند گھنٹوں بعد کی گئی ہیں، اس کمیٹی کو کرپشن کرنے والے افراد کے خلاف تحقیقات، انہیں گرفتار کرنے اور سفری پابندیاں لگانے کے ساتھ ساتھ اثاثے منجمد کرنے کا حق بھی ہے۔ شاہی فرمان میں کرپشن کو معاشرے کیلئے زہر قاتل قرار دے کر اس کے خلاف کارروائی کو مذہبی فریضہ کہا گیا ہے جبکہ علماءکرام نے بھی اینٹی کرپشن کمیٹی کی کارروائیوں کی توثیق کردی ہے۔

شہزادہ متعب بن عبداللہ

mteb

دوسری جانب سعودی نیشنل گارڈز کے وزیر شہزادہ متعب بن عبداللہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، شہزادہ متعب کی جگہ خالد بن عبدالعزیز بن محمد بن عیاف آل مقرن کو نیشنل گارڈز کا نیا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ ایک اور شاہی فرمان کے تحت سعودی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل عبداللہ سلطان اور وزیر انجینئرعادل فقیہ کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ شاہی حکم نامے کے مطابق محمد التویجری کو وزیر مالیات اور پلاننگ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ریئر ایڈمرل فہد الغفیلی کو نیا امیر البحر مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی نیشنل گارڈز کا نیا سربراہ خالد بن عبدالعزیز بن محمد بن عیاف آل مقرن

national guard

اپنا تبصرہ لکھیں