سعودی شہری کا آئی فون کا آرڈر لیکن جب پارسل موصول ہوا تو اس میں سے کیا نکلا؟ دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

سعودی شہری کا آئی فون کا آرڈر لیکن جب پارسل موصول ہوا تو اس میں سے کیا نکلا؟ دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

سعودی شہری نے  آئی فون 13 پرومیکس آرڈر کیا تاہم جب پارسل موصول ہوا تو اس میں پتھر اور صابن دیکھ کر حیران رہ گیا۔

مقامی شہری نے بتایا کہ اس نے آئی فون 13 پرومیکس کی آن لائن خریداری کی جس کی قیمت 5 ہزار ریال سے زائد تھی،  ایک شخص سے رابطہ ہوا تھا جس نے آن لائن فون فروخت کرنے کی پیش کش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب پارسل کھولا تو اس میں نئے آئی فون کے بجائے ایک پتھر، صابن اور گم کے سوا کچھ نہ تھا، مقامی شہری نے متعلقہ ادارے میں دھوکا دہی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت تجارت بارہا انتباہ کرچکی ہے کہ کوئی بھی شہری یا مقیم غیرملکی آن لائن کوئی بھی چیز کسی بھی غیررجسٹرڈ ادارے سے نہ خریدے۔وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ اداروں کی فہرست اس کی ویب سائٹ پر موجود ہے جو چیک کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں