سرفراز احمد 9 کلو وزن کم کرنے کے بعد کیسے نظر آتے ہیں؟ تصویر دیکھ کر آپ بھی یقین نہ کر پائیں

سرفراز احمد 9 کلو وزن کم کرنے کے بعد کیسے نظر آتے ہیں؟ تصویر دیکھ کر آپ بھی یقین نہ کر پائیں

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور ٹیم سیمی فائنل میں بھی نہ پہنچی سکی پر جس پر کھلاڑیوں بالخصوص کپتان سرفراز احمد کی کارکردگی کیساتھ ساتھ ان کی فٹنس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

میگا ایونٹ کے اختتام کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوچنگ عملے کو فارغ کر دیا اور چیف سلیکٹر انضمام الحق خود ہی اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے جبکہ اب کپتانی سے متعلق غور و فکر کیا جا رہا ہے کہ یہ ذمہ داری سرفراز احمد کے پاس ہی رہنی چاہئے یا پھر کسی اور کھلاڑی کو ٹیم کا کپتان بنایا جائے۔

سرفراز احمد نے عالمی کپ کے دوران فٹنس پر ہونے والی تنقید کو خاصی سنجیدگی سے لیا اور لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں لگنے والے پری سیزن کیمپ میں سخت محنت کرتے ہوئے 9 کلووزن کم کر لیا ہے جبکہ نو منتخب چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں کپتان برقرار رکھنے کا گرین سگنل بھی دیا ہے۔

کپتان سرفراز احمد کی وزن کم کرنے کے بعد کی تصویر بھی منظرعام پر آ گئی ہے جسے وزن کم کرنے سے پہلے ہی تصویر کیساتھ جوڑ کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا ہے اور اس میں نظر آنے والا فرق یقینا حیران کن اور خوشگوار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں