سب سے بڑآن لائن سیل میلہ ، مہنگی اشیاءاب سستے ترین داموں میں خریدیں ، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

سب سے بڑآن لائن سیل میلہ ، مہنگی اشیاءاب سستے ترین داموں میں خریدیں ، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

آن لائن شاپنگ سٹور دراز (Daraz) پہلی بار علی بابا کے 11.11عالمی شاپنگ فیسٹیول میں شمولیت اختیار کرنے جا رہا ہے۔ یہ ایونٹ ای کامرس کے دنیا کی بے تاج بادشاہ کمپنی علی بابا کی طرف سے 10سال قبل متعارف کرایا گیا تھااور اب دنیا کا سب سے بڑا ’سیل ڈے‘ بن چکا ہے۔ اس میں دراز کی شمولیت سے پاکستان میں آن لائن شاپنگ کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

گیارا گیارا سیل (Gyara Gyara Sale)کا آغاز 11نومبر کی رات کو ہو گا اور یہ سیل 24گھنٹے کے لیے جاری رہے گی، جس میں 91فیصد سے زائد تک رعایتی نرخوں پر اشیاءدستیاب ہوں گی۔ اس پورے دن میں خریداروں کو ’آورلی فلیش سیلز‘، مسٹری باکسز، برانڈ واﺅچرز سمیت انتہائی پرکشش ڈیلز دی جائیں گی۔ فیسٹیول میں 15ہزار سے زائد مقامی و عالمی فروخت کنندگان اپنی 30لاکھ سے زائد مصنوعات فروخت کے لیے پیش کریں گے، جس سے پاکستانیوں کو ایسی ڈیلز دیکھنے کو ملیں گی جو انہوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھیں۔ 11.11دراز کی نئی ایپلی کیشن پر پہلا میگا سیل ایونٹ ہے جس سے پاکستانیوں کو مصنوعی ذہانت (AI)کا حقیقی تجربہ ہو گا جو انہیں بہترین مصنوعات اور ڈیلز دکھائے گی۔

دراز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر جوناتھن ڈوئیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”حالیہ چند سالوں میں ہم نے پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور آج تک اس کے متاثر کن نتائج سامنے آئیں ہیں جن سے ہمیں نیا ولولہ ملا ہے۔ چنانچہ ہم اس عمل میں کلیدی طاقت کا کردار نبھاتے رہیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ اس سے آئندہ دہائیوں میں پاکستان کے مرچنٹس اور صارفین کو اختراعی مواقع ملیں گے۔11.11فیسٹیول کے ساتھ یہ عمل ترقی کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے اور پاکستانی شاپنگ کے ایک نئے دور سے روشناس ہونے جا رہے ہیں۔“

دراز 11.11سیل پاکستان میں انڈسٹری کے تمام بہترین کھلاڑیوں کو یکجا کرنے جا رہی ہیں جن میں یونی لیور، پی اینڈ جی، ایل اوریئل، نیسلے، پی ای ایل، ہائیر اور ایم آئی سمیت سینکڑوں دیگر شامل ہیں۔یہ تمام برانڈز اس سیل ڈے پر صارفین کو حیران کن ڈیلز اور پرکشش واﺅچرز دیں گے۔ اس کا ایک اشارہ یہ ہے کہ اس سیل ڈے پر سرف ایکسل کی طرف سے ایسی ڈیل دی جا رہی ہے کہ صارفین اس ایک دن میں سال بھر کا ڈیٹرجنٹ خرید کر رکھ لیں گے۔

اس سیل ڈے پر فونز، فیشن، ہیلتھ، بیوٹی، ہوم اینڈ لیونگ، گراسرز، اپلائنس، کمپیوٹنگ اینڈ گیمنگ، آٹوموٹیو، ٹی وی اور دیگر ہزاروں مصنوعات پر بھاری رعایت دی جائے گی۔

ٹیلی نار کے صارفین یکم نومبر سے دراز کی ایپلی کیشن مفت فور جی ڈیٹا کے ساتھ استعمال کر سکیں گے اور گھر بیٹھے یا کہیں جاتے ہوئے راستے میں اس سیل ڈے پر اپنی پسندیدہ مصنوعات خرید سکیں گے اور انہیں انٹرنیٹ کے چارجز بھی ادا نہیں کرنے پڑیں گے۔ ایچ بی ایل اپنے صارفین کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز اور براہ راست بینک ٹرانسفر کے ذریعے خریداری کرنے پر اپنی طرف سے 20فیصد اضافی رعایت دے رہا ہے۔اس کے علاوہ میزان بینک، سلک بینک، ایم سی بی اور بینک الفلاح بھی اپنے کسٹمرز کو ایسی آفرز دینے جا رہے ہیں۔ دراز اپنے صارفین کی طرف سے ادائیگی کے تمام طریقوں کو انتہائی محفوظ بناتا ہے۔

جس شخص کے پاس سمارٹ فون ہے اسے اس میں دراز کی ایپلی کیشن انسٹال کرلینی چاہیے تاکہ اس سیل ڈے پر حیران کن رعایت سے فائدہ اٹھا سکے۔ کسٹمرز کو 11نومبر سے پہلے اپنے دراز والٹ بھی ایکٹیویٹ کر لینے چاہئیں جس پر انہیں مفت سرپرائز کیش بونس ملے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں