سام سنگ گلیکسی S9 کب مارکیٹ میں لارہا ہے، اس کی قیمت کتنی ہے اور اس میں ایسی کیا چیز ہے جو پہلے کسی فون میں نہ تھی؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں

galaxy

سام سنگ گلیکسی کے صارفین کو نئے ماڈل ایس 9کا بڑی شدت سے انتظار ہے اور اب اس ماڈل کی ایسی شاندار تفصیلات سامنے آ گئی ہیں کہ صارفین مزید بے صبر ہو جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 9میں کمپنی نے کوالکوم (Qualcomm)کا سنیپ ڈریگن (Snapdragon 845)امبیڈ کیا ہے جس نے اس ماڈل کو دنیا کا تیزترین اینڈرائیڈ فون بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 9کا ڈسپلے 5.8انچ اور ایس 9پلس کا 6.2انچ ہے۔ ان میں 6جی بی ریم (RAM)نصب کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں مائیکرو ایس ڈی سلاٹ، 3.5ایم ایم ہیڈفون جیک اور اے کے جی سٹیریو سپیکرز لگائے گئے ہیں۔ اس میں طاقتور ترین Exynos 9 Series 9810 processor نصب کیا گیا ہے۔یہ فون 689پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 96ہزار روپے) سے 779پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ 9ہزار روپے) کے درمیان ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں