سام سنگ کمپنی کی دلچسپ اور حیران کن تاریخ‎

   
وسیم ساحل

 جنوبی کوریائی کمپنی سام سنگ کا شمار دنیا کی صفِ اول کی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ہوتا ہے، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً نصف صدی قبل اس کمپنی کا ٹیکنالوجی سے دور دور کا بھی واسطہ نہ تھا اوریہ سمارٹ فون کی بجائے مچھلی بیچا کرتی تھی۔ اس کمپنی کی دلچسپ تاریخ کا مختصر احوال درج زیل ہے۔ 

٭ سام سنگ کی بنیاد 1938ءمیں بائنگ چُل لی نے رکھی۔ اس وقت یہ کمپنی چین کو خشک مچھلی اور آٹا برآمد کیا کرتی تھی۔ 
٭پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں اس کمپنی نے لائف انشورنس اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں بھی قدم رکھ دیا۔ 
٭ سال 1969ءمیں سام سنگ الیکٹرونکس کی بنیاد رکھی گئی اور 1970ءمیں اس کمپنی نے اپنے بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی کی فروخت کا آغاز کیا۔ 
٭ 1970ءکی دہائی میں سام سنگ نے پیٹرو کیمیکلز، واشنگ مشین، ریفریجریٹر اور مائیکرو ویو بنانے شروع کئے۔
٭ 1980ءکے بعد اس کمپنی نے کلر ٹی وی، پرسنل کمپیوٹر، وی سی آر اور ٹیپ ریکارڈر بنانے شروع کئے اور اسی دور میں شمالی امریکا کو برآمدات بھی شروع کی گئیں۔
٭ 1990ءکی دہائی کے وسط میں سام سنگ نے پرسنل کمپیوٹر میں استعمال ہونے والی ہارڈ ڈرائیوز اور میموری کی پیداوار شروع کی جو آج بھی اس کے کاروبار کا بڑا حصہ ہے۔
٭ جب 1995ءمیں کمپنی کا پہلا موبائل فون منظر عام پر آیا تو چیئرمین کُن ہی لی کو معلوم ہوا کہ یہ کام نہیں کررہا تھا۔ وہ سیدھے فیکٹری پہنچے اور سارا سٹاک جلانے کا حکم دے دیا۔
 پہلا موبائل فون بنایا۔
٭ سام سنگ نے گلیکسی ایس اینڈرائیڈ فون 2010ءمیں متعارف کروایا، اسی سال گلیکسی ٹیب بھی سامنے آئی۔
٭ آج سام سنگ کی مصنوعات دنیا کے ہر کونے میں مقبولیت رکھتی ہیں اور حال ہی میں اس کے سمارٹ
فون کے تازہ ترین ورژن گلیکسی S6 اور گلیکسی S6 ایج متعارف کروائے گئے ہیں۔
Klikk her for å svare eller videresende

2 تبصرے ”سام سنگ کمپنی کی دلچسپ اور حیران کن تاریخ‎

  1. وسیم ساحل : عمران جونانی آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ کو میری تحریر پسند آئی۔میری کوشش ہوتی ہے کہ نئی اور دلچسپ معلوماتی تحریریں اردو فلک کے قارئیں کے لیے پیش کروں۔

اپنا تبصرہ لکھیں