سام سنگ نے ٹی وی کا وہ ریموٹ متعارف کروادیا جس کو کبھی چارج کرنے کی ضرورت پڑے نہ ہی بیٹریاں تبدیل کرنے کی

سام سنگ نے ٹی وی کا وہ ریموٹ متعارف کروادیا جس کو کبھی چارج کرنے کی ضرورت پڑے نہ ہی بیٹریاں تبدیل کرنے کی

سولر پاور پر چلنے والی دیگر اشیاءتو آپ نے دیکھ رکھی ہوں گی تاہم اب پہلی بار ٹی وی کا سولر پاور پر چلنے والا ریمورٹ کنٹرول بھی تیار کر لیا گیا ہے، جسے نہ ری چارج کرنے کی ضرورت ہو گی اور نہ ہی اس کی بیٹریاں تبدیل کرنے کی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ریمورٹ کنٹرول سام سنگ نے تیار کیا ہے جو سورج کی روشنی کے ساتھ ساتھ کمرے کے اندر لائٹس کی مصنوعی روشنی پر بھی خودبخود ری چارج ہو گا۔

سام سنگ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی طرف سے ’گوئنگ گرین‘ کے نام سے ایک سکیم شروع کی گئی ہے اور اس ریمورٹ کنٹرول کی تیاری اسی سکیم کا حصہ ہے، جس کا مقصدماحولیاتی تحفظ میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ ہر سال ٹی وی ریموٹ کنٹرولز میں کروڑوں بیٹریاں استعمال ہوتی اور پھر ضائع کی جاتی ہیں جو ایک طرف پیسے کا زیاں ہے اور دوسری طرف ماحولیاتی آلودگی کا سبب۔ سام سنگ کے اس ریمورٹ کنٹرول سے سالانہ 9کروڑ 90لاکھ بیٹریاں ضائع ہونے سے بچائی جا سکیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں