سام سنگ موبائل صافین کو دھوکہ دیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

سام سنگ موبائل صافین کو دھوکہ دیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

 آج مارکیٹ میں سمارٹ فونز کی بھرمار ہے اور ہر کمپنی دوسری کمپنیوں پر سبقت لیجانے کی کوششوں میں ہے۔ ایسے میں کمپنیاں سمارٹ فونز کے جن فیچرز کی شدومد کے ساتھ تشہیر کرتی ہیں ان میں کیمرا بھی شامل ہے۔ ہر کمپنی دعویٰ کرتی ہے کہ اس کا کیمرا سب سے بہتر ہے۔ گزشتہ دنوں سام سنگ برازیل نے اپنے نئے ماڈل گلیکسی اے 8سٹار کے کیمرے کی صلاحیتوں سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے اشتہار میں ایک ایسی تصویر استعمال کر ڈالی کہ کمپنی کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ ویب سائٹ theverge.com کے مطابق سام سنگ برازیل کی طرف سے اشتہار میں استعمال کی گئی تصویر گلیکسی اے 8سٹار کے کیمرے سے نہیں بلکہ ڈیجیٹل ایس ایل آر کیمرے سے بنائی گئی تھی۔

یہ تصویر مصنف اور فوٹوگرافر ڈنجا ڈجیوجیک نے بنائی تھی۔ سام سنگ نے فوٹوویب سائٹ EyeEmکے ذریعے ڈنجاڈجیوجیک سے اس تصویر کا لائسنس حاصل کیا اور پھر اسے ایڈٹ کر اتنا تبدیل کر ڈالا تاکہ پہچانی نہ جا سکے۔ ڈنجا کا کہنا تھا کہ ”کمپنی نے میری تصویر میں موجود خاتون کے عکس کو کاٹ کر اسے ایک نیا بیک گراﺅنڈ دیا اور پھر نئے بیگ گراﺅنڈ سے ہم آہنگ کرنے کے لیے خاتون کے چہرے کی رنگت بھی تبدیل کر ڈالی۔ تاہم جب یہ تصویر اشتہار میں آئی تو میں نے پہچان لی۔ “واضح رہے کہ سام سنگ رواں سال اگست میں بھی اپنے ایک ماڈل کے کیمرے کی تشہیر میں ڈی ایس ایل آر سے بنائی گئی تصویر استعمال کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں