سابق ناظم ا لعمور سفارت خانہ پاکستان نعیم صابر خان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

سابق ناظم ا لعمور سفارت خانہ پاکستان  نعیم صابر خان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

رپورٹ ،احسان شیخ
تین نومبر بروز ہفتہ پاکستان ویلفیر یونین کے زیراہتمام سابق ناظم العمور سفارت خانہ پاکستان جناب نعیم صابرکے اعزاز میں اوسلو کے مرکز گرن لاندمیں واقع دیسی کچن میں پر تکلف عشائیہ کا ہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں پاکستانی سفارت کار جناب سید اشتیاق حسین اندرابی کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
پروگرام  کے آغاز میں کونسلر اوسلو سٹی کونسل  چوھدری خالد محمود نے جناب سفیر پاکستان اشتیاق اندابی اور سابق ناظل العمور  نعیم صابر کوخوش آمدید کہا۔انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ سفارت خانہ کا اپنی کمیونٹی کے ساتھ تعلق والدین اور اولادکا ہوتا ہے۔لہٰذا  وہ اپنی کمیونٹی کو درپیش  مسائل کے حل  کے لیے ان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کام کو کرنے کے لیے مختلف کردار ایک محدود مدت کے لیے سفارت خانہ میںتعینات ہو کے آتے ہیںاور اپنی  تعیناتی کی مدت پوری ہونے کے بعد وہ نئی جگہ پہ چلے جاتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ  ج کی تقریب پاکستان  سفارت خانہ کے ساتھ ہماری عقیدت کا اظہار ہے۔سابق ناظم العمور جناب نعیم صابر کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی تعیناتی پر سفارت پاکستان ڈنمارک میںاپنے فرائض احسن انداز سے سرانجام دیتے ہوئے وہاںپر موجود پاکستانی کمیونٹی کی ویلفیر کے لیے اپنی تمام ترصلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔
چوھدری خالد محمود نے کہا کہ کمیونٹی اور سفارت کار کے درمیان موجود تعلق پاکستان ہے۔لہٰذا اس تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں میںباہمی سمجھ بوجھ کی فضاکو قائم رکھتے ہوئے اسے قائم رکھنا نہائیت ضروری ہے۔
پروگرام میں شرکت کنندگان، چوھدری ذاہد اسلم چوھدری بشیر حسین مہمند چک،سینیر صحافی سید مجاہد علی،کونسلر برائے سرمایہ کاری راجہ ناصر محمود،شیخ محمدسلیم،سردار علی شاہ نواز خان،چوھدری مختار احمد،چوھدری اظہر رندھیر،چوھدری  ارشد ساروکھی،انعام ڈار،ثاقب علی یادگار سویٹس،حاجی غلام حیدر ،حاجی اشرف اتم،چوھدری صباح،چوھدری سرور ،چوھدری ارشد محمند،چوھدری فرخ،ذاھد جاوید گوندل،چوھدری اکرم سکریالی۔

2 تبصرے ”سابق ناظم ا لعمور سفارت خانہ پاکستان نعیم صابر خان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

  1. Great ¨C I should definitely pronounce, impressed with your site. I had no trouble navigating through all the tabs and related info ended up being truly simple to do to access. I recently found what I hoped for before you know it at all. Quite unusual. Is likely to appreciate it for those who add forums or something, website theme . a tones way for your client to communicate. Excellent task..

  2. I do believe all of the concepts you¡¯ve introduced to your post. They¡¯re very convincing and can certainly work. Nonetheless, the posts are very short for starters. May you please lengthen them a little from subsequent time? Thank you for the post.

اپنا تبصرہ لکھیں