سائنس نے بھی اسلام کی بات کی تصدیق کر دی‎

وسیم ساحل

  قرآن کریم نے آج سے 14 صدیاں قبل فرما دیا کہ بنی نوع انسان کا آغاز آدم علیہ السلام و حواءعلیہ السلام سے ہوا، جنہیں آسمان سے زمین پر اتارا گیا مگر جدید سائنس اس نظریے کی طرف مائل ہو گئی کہ نسل انسانی بندروں میں کسی جینیاتی تبدیلی کے باعث وجود میں آئی۔

اب برطانیہ کی یونیورسٹی آف شیفیلڈ کی ایک تازہ ترین تحقیق نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ انسان کی پیدائش جانوروں کی کسی بھی دوسری نسل کے ذریعے نہیں ہوئی بلکہ اس تحقیق کے مطابق آج سے لاکھوں سال پہلے XY کروموسوم والا مرد اور XX کروموسم والی عورت موجود تھی جو نسل انسانی کی ابتداءتھی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سائنسی جریدے ”امریکن جرنل آف ہیومن جنیٹکس“ میں ایک تحقیق شائع ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مردانہ Y کروموسوم کا آغاز انسان کی بجائے کسی دوسری نسل سے ہوا تھا۔ لیکن اب تازہ ترین تحقیق نے اس نظریے کو غلط ثابت کر دیا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ نسل انسانی کا ایک ہی باپ ہے اور اس کے Y کروموسوم کا آغاز جانوروں کی کسی بھی دوسری نسل سے نہیں ہوا۔
تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ایل ہائیک نے بتایا کہ ابھی سائنس یہ دریافت نہیں کر سکی کہ انسانییت کے جد امجد کا ظہور کس طرح ہوا لیکن یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ نسل انسانی کا آغاز ایک شخص سے ہوا اور اس کا کروموسوم کسی دوسرے جانور سے نہ آیا تھا۔ یہ تحقیق ”ہیومن جرنل آف جنیٹکس“ میں شائع کی گئی ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں