سائنسدانوں نے ہینڈ سینیٹائزر کے زیادہ استعمال کے بارے میں خبردار کردیا، کیا نقصان ہوسکتا ہے؟ آپ بھی جانئے

سائنسدانوں نے ہینڈ سینیٹائزر کے زیادہ استعمال کے بارے میں خبردار کردیا، کیا نقصان ہوسکتا ہے؟ آپ بھی جانئے

کورونا وائرس کی وباءآنے کے بعد سے ہینڈ سینی ٹائزرز کے استعمال میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے تاہم اب سائنسدانوں نے اس اضافے کے متعلق انتہائی تشویشناک بات کہہ دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ہینڈ سینی ٹائزرز نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں تو اہم کردار ادا کیا لیکن اس کا حد سے زیادہ استعمال مستقبل میں کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جنوبی افریقہ کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ہینڈ سینی ٹائزرز کا زیادہ استعمال انہیں اور دیگر جراثیم کش دواﺅں کو بے اثر بنا سکتا ہے کیونکہ اس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے جراثیم اور بیکٹیریا میں اس کے خلاف مزاحمت کرنے کی طاقت میں اضافہ ہو رہا ہے۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ سمانتھا مک کیرلی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی اس تحقیق میں کچھ ایسے جراثیموں اور بیکٹیریا کا سراغ لگایا ہے جو ہینڈ سینی ٹائزر اور دیگر جراثیم کش دواﺅں کے خلاف اپنے اندر بتدریج مزاحمت پیدا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں