زندگی میں انقلاب آجائےگا

گجرات: (پریس ریلیز) قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنا معمول بنا لیں زندگی میں انقلاب آجائے گا۔ لوگ مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں، حکمران اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقہ سے ادا کریں، غربا کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔ قدرتی آفات سے محفوظ رہنے کیلئے اجتماعی سطح پر توبہ واستغار کا اہتمام کیا جائے۔ درود پاک کی کثرت باعث رحمت ہے درود پاک کو عام کیا جائے ہر عمر کے افراد اور حضرات وخواتین سب درود پاک کو معمول بنائیں۔ اسوہئ رسول صل اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم اختیار کرنے میں ہی نجات ہے۔ حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کی ادائیگی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز روحانی رہنماء پیر عثمان افضل قادری زیب سجادہ نیک آباد مراڑیاں شریف نے گوندل پورہ میں عظم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع میں غلامان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گوندل پورہ آمد پر پیر عثمان افضل قادری کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ لوگوں نے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے پھول پتیاں نچھاور کیں جبکہ فضا نعروں سے گونجتی رہی۔

علامہ قیصر قادری، نیک آباد شریف

اپنا تبصرہ لکھیں