ریٹائر ڈ انگلش ٹیچر نے ٹرمپ کا بھجوایا خط ڈھیروں غلطیاں نکال کر وائٹ ہاﺅس واپس روانہ کردیا

ریٹائر ڈ انگلش ٹیچر نے ٹرمپ کا بھجوایا خط ڈھیروں غلطیاں نکال کر وائٹ ہاﺅس واپس روانہ کردیا

 سابق ٹیچر نے کیپٹل ورڈز، سپیلنگ کی غلطیاں اور رائٹنگ سٹائل سمیت ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا مکمل پوسٹ مارٹم کرکے اسے وائٹ ہاﺅس کی طرف روانہ کردیا۔

نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یوون میسن نامی ایک ریٹائرڈ ہائی سکول ٹیچر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ انہیں فروری میں فلوریڈا کے پارک لینڈ میں واقع ایک سکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 17 افراد کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے ملنا چاہیے جس کے جواب میں وائٹ ہاﺅس کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کا دستخط شدہ خط 3 مئی کو 61 سالہ یوون میسن کو بھیجا گیا تاہم ٹیچر کو موصول ہونے والے ٹرمپ کے خط میں اتنی غلطیاں تھیں کہ ٹیچر سے رہا نہ گیا اور انہوں نے کیپٹل ورڈز، سپیلنگ کی غلطیاں اور رائٹنگ سٹائل سمیت خط کا ‘مکمل پوسٹ مارٹم’ کرکے اس کی تصویر لی.

اپنا تبصرہ لکھیں