”روٹی تو کھلادو“ شیخ رشید نے یہ مطالبہ کیا تو عمران خان نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ کو شیخ رشید کی قسمت پر رونا آجائے

”روٹی تو کھلادو“ شیخ رشید نے یہ مطالبہ کیا تو عمران خان نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ کو شیخ رشید کی قسمت پر رونا آجائے

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شیخ رشید احمد کو بھوک نے ستایا تو انہوں نے وزیر اعظم سے کھانا کھلانے کا مطالبہ کردیا لیکن جواب میں عمران خان نے کھانا تو نہ کھلایا البتہ وفاقی وزرا کو ڈائٹنگ کا مشورہ دے دیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس جب ضرورت سے زیادہ طویل ہوگیا تو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو بھوک ستانے لگی۔ شیخ رشید نے اجلاس میں وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس چھ چھ گھنٹے طویل ہوتا ہے، اجلاس میں یا تو کھانا دیا جائے یا ہمیں لنچ باکس لانے کی اجازت دی جائے۔

شیخ رشید کی جانب سے کھانے کا مطالبہ کیا گیا تو وزیر اعظم نے ان کی اس دردمندانہ گزارش پر ذرا بھی کان نہ دھرے اور فوری جواب دیا کہ کابینہ کے اکثر وزرا کو کھانے کی نہیں بلکہ ڈائٹنگ کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کے جملے پر وفاقی کابینہ اجلاس میں قہقہے گونج اٹھے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے حکومت کے آغاز سے ہی کفایت شعاری مہم شروع کر رکھی ہے جس کے باعث وزیر اعظم ہاﺅس جانے والے بہت سے لوگوں کو واپسی پر بھوک سے نڈھال پایا گیا ہے۔ جس وقت وزیر اعظم ہاﺅس کی کاریں اور بھینسیں نیلام کی جارہی تھیں تو اس وقت سینیٹر فیصل جاوید خان کا حال شیخ رشید سے بھی برا ہوا تھا۔ فیصل جاوید صبح سے شام تک وزیر اعظم ہاﺅس میں رہے لیکن انہیں کھانے کو صرف ایک بسکٹ ملا تھا جس کا اظہار انہوں نے حامد میر کے ٹی وی شو میں کیا تھا۔ ٹی وی پروگرام کے بعد فیصل جاوید کا بھوک سے ستایا چہرہ دیکھتے ہوئے حامد میر نے انہیں کھانا کھلایا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں