رومانیہ کے تین چور کئی ملین کی چوری کے الزام میں ملوث

رومانیہ کے تین افراد ناروے میں مختلف کمپنیوں میں چوری کی گیارہ وارداتوں میں کئی ملین کرونے مالیت کی ڈکیتیوں کا الزام ہے۔پولیس ابھی تحقیق میں مصروف ہے۔پولیس کے مطابق ان چوریوں کی تعداد تیس تک بھی پہنچ سکتی ہے۔جبکہ چوری کی مالیت کے تخمینے میں عمارتوں کو واردات کے دوران پہنچنے والا نقصان بھی شامل ہے۔یہ کیس ناروے کے کئی صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔رومانیہ کے جن چوروں کی پولیس نے نشاندہی کی ہے انکی عمریں بیس برس کے لگ بھگ ہیں۔
تفتیشی آفیسر اولسن کا کہنا ہے کہ ابھی مختلف کمپنیوں کے چوری شدہ ما ل کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں