روس پناہ گزینوں کی واپسی پر آمادہ

ناروے میں روسی جنرل کونسلر نے ناروے میں آنے والے غیر قانونی مہاجرین کو واپس لینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔روسی کونسلر نے کہا ہے کہ وہ یومیہ پچاس کیس نبٹائیں گے جو کہ ناروے آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد کا نصف ہے۔شرکنس میں واقع روسی کونصل خانہ نے ناروے میں روس سے آنے والے غیر قانونی پناہ گزینوں کو واپس لینے کا حق تسلیم کیا ہے.
شرکنس کے نئے پناہ گزینوں کے استقبالیہ سینٹروں میں پولیس اور محکمہء امیگریشن غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے روسیوں کو واپس بھیجنے والے یونٹس بنانے پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔پولیس آفیسر Tor Espen Haga تھور ایسپن کا کہنا ہے کہ ہمیں روزانہ پچاس کیسز تیار کرنے ہیں ۔جبکہ بیس پولیس اہلکار ناروے آنے والے مہاجرین کی رجسٹریشن پر مامور ہیں۔امیگریشن چیف
Frode Forfang کا کہنا ہے کہ پچھلے ہفتے ایک ہزار ایک سو پناہ گزین استور اسکوگ کے راستے آئے جن میں سے چالیس فیصدلا پتہ ہیں۔
ارنا سولبرگ نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ میں امیگریشن قوانین کی تبدیلی کی تجویز کا ب پیش کرنا ہے۔بل پاس ہونے کی صورت میں ارنا سولبرگ استور اسکوگ کے پناہ گزین کیمپ کا دورہ کریں گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں