روس نے اپنا سب سے خطرناک ہتھیار امریکہ کو دکھا دیا

روس نے اپنا سب سے خطرناک ہتھیار امریکہ کو دکھا دیا

روس نے ایک ایسا تباہ کن جنگی ہتھیار بنا لیا ہے کہ جس کا دنیا میں اس وقت کوئی مماثل نہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ایک ہائپرسانک نیوکلیئر میزائل ہے جو آواز کی رفتار سے 27گنا تیزرفتار ہے اور پوری دنیا میں کسی بھی جگہ کو چند منٹوں میں نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس میزائل کو ’ایون گارڈ‘ (Avangard)کا نام دیا گیا ہے۔ اس خطرناک میزائل کے متعلق عالمی میڈیا میں کئی ماہ سے خبریں گردش میں تھی اور اب روس نے اس کی باقاعدہ نمائش کر دی ہے اور امریکی انسپکٹرز کو بھی یہ میزائل دکھا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اس میزائل کو ’سپوتنک1‘ کے ساتھ تشبیہ دی ہے جو سوویت یونین (موجودہ روس) کی خلاءمیں بھیجی گئی پہلی سیٹلائٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’1957ءمیں خلاءمیں سپوتنک ون سیٹلائٹ بھیجے جانے کے بعد ٹیکنالوجی کے میدان میں یہ سب سے بڑا بریک تھرو ہے۔ اس میزائل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ لانچ کیے جانے کے بعد یہ زمین کے ماحول کے اوپر چلاجاتا ہے اور ’ایروڈائنامکس‘ (Aerodynamics)کو بروئے کار لاتے ہوئے آگے بڑھتا ہے۔یہ راستے میں یک لخت مڑ جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے اسے نشانہ بنانا لگ بھگ ناممکن ہے۔ یہ میزائل آئندہ ماہ روسی فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں