روسی صدر افواہوں کی زد میں

پانچ مارچ سے روسی صدر بغیر کسی پیشگی اطلاع کے منظر سے غائب ہو گئے تھے۔جبکہ اچانک سوموار کے روز روسی حکمران سینٹ پیٹر برگ کی ایک میٹنگ میں اچانک نمودار ہو ئے۔گیارہ روز قبل پوٹن نے اطالوی صدر سے ایک ملاقات کی تھی۔اس کے بعد سے صدر نہ تو لوگوں کے درمیان دیکھا گیا اور نہ ہی ٹی وی کی نشریات میں۔جبکہ اطانک ایم میٹنگ میں ان کی آمد نے سب کو چونکا دیا۔
انہوں نے پریس میں گفتگو کے دوران کہا کہ زندگی گپ شپ کے بغیر پھیکی لگتی ہے۔پریس کے مطابق صدر پوٹین کی رنگت کچھ پھیکی لگ رہی تھی۔وہ روزانہ روسی ٹی وی پر نظر آتے تھے مگر اچانک ان کی طویل غیر حاضری نے مغربی پریس میڈیا کو تشویش میں مبتلاء کر دیا۔
نارویجن خبر رساں ایجنسی کے مطابق پوٹن اقتدار کی طاقت میں کمی پر پریشاں تھے یا پھر وہ بیکمار تھے ا پھر ایک مرتبہ پھر باپ بن گئے تھے۔روسی صدر کے منظر سے غائب ہو جانے کی وجہ سے مختلف افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
پوٹن کے ترجمان نے بتایا کہ وہ چھٹیاں گزارنے گئے ہوئے تھے۔جب ترجمان سے ایک پریس رپورٹر نے پوچھا کہ کیا پوٹن جلد ہی دوبارہ منظر عام پر آ جائیں گے تو اس نے نہائیت غصے سے جواب دیا کہ ہاں سو مرتبہ بتا چکے ہیں کہ وہ واپس آئیں گے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں