روسی ارب پتی نے آذربائیجان کے صدر کی بیٹی کو طلاق دے کر کس سے شادی کرلی؟ تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

روسی ارب پتی نے آذربائیجان کے صدر کی بیٹی کو طلاق دے کر کس سے شادی کرلی؟ تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

روس کی مشہور ارب پتی شخصیت اراس آگلاروف کے بیٹے امین آگلاروف نے اپنی اہلیہ یعنی آذر بائیجان کے صدر کی بیٹی لیلیٰ آلیوف کو طلاق دینے کے بعد مشہور روسی ماڈل اور ملکہ حسن علینہ گیوری لووا سے شادی کرلی ہے۔ اس شادی کی بے مثال چکا چوند، کروڑوں ڈالر سے کئے گئے انتظامات، اور دنیا بھر سے آنے والے مشہور مہمانوں کی تصاویر نے سوشل میڈیاپر دھوم مچا رکھی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اس شادی کا انعقاد روسی دارالحکومت کے قریب آگلا روف اسٹیٹ کنٹری گالف کلب میں کیا گیا۔ امین آگلاروف خود بھی ایک کامیابی بزنس مین ہے جبکہ وہ موسیقار بھی ہے اور گلو کاری کا شوق بھی رکھتاہے۔ اس کی موسیقی آذربائیجان اور روس میں بہت مقبول ہے۔ اس سے پہلے امین کی شادی آذبائیجان کے صدر کی بیٹی لیلیٰ آلیوف سے ہوئی تھی اور اس شادی سے اُن کے دو جڑواں بیٹے بھی ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق دراز قد ملکہ حسن اور مشہور ماڈل علینہ گیوری لووا سے امین کی ملاقاتوں کا سلسلہ 2016ء میں شروع ہوا جو بالآخر شادی پر منتج ہوا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امین آگلا روف کے پرستار بتائے جاتے ہیں اور وہ 2013میں اس کی ایک میوزک ویڈیو میں سٹار گیسٹ بھی تھے۔ وہ امین کے ارب پتی باپ کے بھی کافی قریب سمجھے جاتے ہیں۔ یہ ارب پتی بزنس مین روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا بہت قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ماسکو میں 2013میں منعقد ہونے والے مس یونیورس مقابلہ حُسن میں وہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا پارٹنر بھی تھا۔یوں اس باپ بیٹے کو روسی اور امریکی صدر کے درمیاں مبینہ خفیہ تعلقات کی ایک کڑی کہا جائے تو غلط نا ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں