رمضان انعامی کوئیز کو کامیاب بنانے پر قارئین اردو فلک کا شکریہ

اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی ٹیم نے کامیابی کے چار سال مکمل ہونے کے موقع پر قارئین کے لیے رمضان انعامی کوئز کا انعقاد کیا۔اس کوئز میںناروے ا ورناورے سے باہر رہنے والے پاکستانیوں نے بھرپور حصہ لیا۔مقامی کمپنیوں نے کوئز جیتنے والوں کے لیے انعامی خریدداری گفٹ گارڈز دیے جبکہ اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی ٹیم نے اسے کمیونٹی میں سوشل میڈیا پر متعارف کرایا جس کے نتیجے میں قارئین کی بڑی تعداد نے کوئیز میں نہ صر ف حصہ لیااور انعامات جیتے بلکہ بیشتر نے اس سلسلے کو جاری رکھنے کی پر زور سفارش بھی کی۔
رمضان انعامی کوئیز پر صرف فیس بک پر اب تک بارہ ہزار پانچ سو افراد نے کلک کیا جبکہ دو ہزار چھ سو افراد نے لائک کیا جو اکہ ایک حوصلہ افزاء بات ہے۔دوسرے سوشل میڈیا ز پر کوئز شئیر کرنے کا جائزہ ابھی جاری ہے۔بہت جلد اگلی کوئز جائزہ رپورٹ آپ کی خدمت میں قارئین کے تبصروں کے ساتھ پیش کی جائے گی۔
وزٹ کرتے رہیں اردو فلک ڈاٹ نیٹ
ٹیم اردو فلک ڈاٹ نیٹ
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں