رمضان المبارک میں عمر کوٹ کی ہندو برادری نے مسلمانوں کیلئے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

رمضان المبارک میں عمر کوٹ کی ہندو برادری نے مسلمانوں کیلئے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

ماہ رمضان المبارک میں عمرکوٹ میں مذہبی رواں داری کی اعلیٰ مثال مقامی ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں کو روزہ افطاری کرانے کا خصوصی اہتمام روزہ افطاری میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شرکت اس روزہ افطاری کا مقصد آپس میں اخوت بھائی چارے کو فروغ دینا ہے ہمارا رہن سہن صدیوں سے   ساتھ ہے مقامی ہندوؤں کی میڈیا سے بات چیت ۔

تفصیلات کےمطابق آج عمرکوٹ سٹی میں مقامی ہندوؤں سروپ چند، اوم پرکاش گہرداری لال سماجی رہنما کیموں مکیش اور دیگر ہندو رہنماؤں کی جانب سے آج ایک مسلمانوں کے لیے مقامی ہندوؤں کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا اس افطار پارٹی میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ہندو رہنماؤں گہرداری لال کیموں اوم پرکاش اور سروپ چند وغيرہ نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان اور ہندو صدیوں سے ساتھ رہے ہیں ہم ایک دوسرے کی خوشی غمی میں شریک ہوتے ہیں ایک دوسرے کے عید اور تہوار میں خوشیاں اور محبت بانٹتے ہیں محبت کا اظہار کرتے ہیں ۔

ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں ہمارا علاقہ ایک پرامن علاقہ ہے مذہبی رواں داری کی تاریخ ہزاروں سالوں پر محیط ہے ان لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے اس بابرکت ماہ میں ہم ہرسال اپنے مسلمان بھائیوں کو روزہ افطار کراتے ہیں تاکہ محبت خلوص اخوت کا رشتہ برقرار رہے اس افطار پارٹی میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مقامی ہندوؤں کی جانب سے افطار پارٹی کے انقعاد پر خوشی کا اظہار کیا اس افطار پارٹی میں پاکستان کی سالمیت بقاء اور ملک میں امن امان کےلیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں