رسول اللہ ﷺ کے موئے مبارک کی برکت سے بیماروں کا صحتیاب ہونا

رسول اللہ ﷺ کے موئے مبارک کی برکت سے بیماروں کا صحتیاب ہونا

حضرت عثمان بن عبداللہ بن موہب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن میرے گھر والوں نے مجھے پانی کا ایک پیالہ دے کر ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا ۔ معمول یہ تھا کہ جب کسی کو نظر لگ جاتی یا کوئی اور بیماری لاحق ہوجاتی تو حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس پانی کا ایک پیالہ بھیجا جاتا۔ آپ رسول اللہ  ﷺ کے موئے مبارک نکالتیں جن کو وہ چاندی کی ایک نلکی میں رکھا کرتی تھیں، اور ان موئے مبارک کو پانی میں ڈالکر ہلاتیں اور پھر وہ پانی مریض کو پلا دیا جاتا جس کی برکت سے اللہ اس کو شفا عطا فرمادیتا۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے چاندی کی اس نلکی میں جھانک کر دیکھا تو مجھے جناب رسول اللہ ﷺ کے کئی سرخ بال نظر آئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں