راولپنڈی میں عاشقان رسول ۖ کا روح پرور اجتماع

راولپنڈی میں عاشقان رسول ۖ کا روح پرور اجتماع

 

انجمن خدام گھمکول شریف حلقہ راولپنڈ ی کے زیر اہتمام فقید المثال محفل نعت ”کرم کی بر سات ” کے موقع پر عاشقان رسول ۖ کا روح پرور اجتماع


شیخ الاسلام ،شمس المشائخ حضرت خواجہ زندہ پیر آف گھمکول شریف کے جانشین صاحبزادہ پیر حبیب اللہ شاہ کی زیر صدارت محفل نعت پر انوار و تجلیات کی بارش                 رپورٹ : ملک مظہرحسین اعوان
محافل میلامصطفیۖ کا یہ سلسلہ کوئی نیا نہیں بلکہ ابھی کائنات کی کوئی چیز تخلیق نہ ہوئی تھی جب خالق کائنات نے انبیاء علیہ السلام کی ارواح کو اکٹھا کیااور محفل میلاد کا انعقاد کیا اور فرمایا کہ ترجمہ اے اے نبیوں میں تم سے ایک عہد لیناچا ہتاہوں میرے ساتھ وعدہ کروکہ جب میں تمہیں  دینا میں بھیجو ں اور میرا یہ محبوب ۖ دنیا میں آ جائے تو اپنی نبوت چھوڑ کر اس کی گلامی اختیار کر لینا ۔قر آن پاک میں ایک اور جگہ فرمایا کہ اے محبوب ۖ ہم نے آپ ۖ کیلئے آپ ۖکے ذکر کو بلند کر دیا اور فرمایا اے محبوب ۖ آپ کی ہر آنے والی گھڑی موجودہ گھڑی سے بہتر ہو گی ۔قرآن پاک میں بے شمار مقامات پر اللہ رب العزت نے میلاد مصطفیۖ کا ذکر کیا اور ارشاد فرمایا اے محبوب ۖ ہم نے آپۖ کو سارے جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ۔الغرض پورا قرآن پاک حضور ۖ کی نعت اور میلاد شریف کی گواہی دے رہا ہے۔قارئین کرام ،عشق مصطفیۖ ہمارے ایمان کی اساس ہے اور حبُ رسول ۖ بخشش و نجات کاذریعہ ہے ۔آج کے ا س پر فتن اور نفسا نفسی کے دور میں ضروری ہے کہ آپ ۖ کی سیرت کو عام کیا جائے اور اس سلسلہ میں محافل میلاد مصطفی ۖ کا پلیٹ فارم انتہائی اہم ذریعہ ہے۔محافل میلادمصطفیۖونعت خوانی جہاں فروغ عشق رسول ۖ  میں اہم کردار ادا کرتیں ہیں وہاں بھائی چارے اور امن و سلامتی کو بھی فروغ ملتا ہے،انسانی روح کو پختگی و تازگی میسر آتی ہیں ان روحانی محافل سے اخوت و محبت کا درس ملتا ہے ۔اس سلسلہ میں گذشتہ دنوں انجمن خدام گھمکول شریف راولپنڈی کے زیر اہتمام ملیہ پارک نزد صدیقی چوک میں عظیم الشان محفل نعت بعنوان ”کرم کی برسات ”بسلسلہ سالانہ ختم پاک سلطان المشائخ حضرت خواجہ زندہ پیر وصاحبزادہ پیر معصوم شاہ  کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین گھمکول شریف صاحبزادہ پیر حبیب اللہ شاہ نے کی جبکہ مسلم لیگ ن کے ایم این ایز ملک ابرار احمد ،انجم عقیل خان ،ایم پی اے ضیا ء اللہ شاہ کے علاوہ مریدین و زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محفل  کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے زینت القراء قاری محمد یوسف نقشبندی نے کیا جبکہ معروف ثنا خوانان مصطفیۖ سید الطاف حسین کاظمی ،محمد ریا ض قادری،محمد شاکر قادری،خالد حسنین خالد ،قاری شاہد محمود ،محمد آصف عطاری،طاہر محمود ودیگر  نے آنحضور ۖ عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔نقابت کے فرائض کامران علی تبسم نوری نے سرانجام دئیے۔محفل سے خطاب کرتے ہوئے جانشین حضور قبلہ زندہ پیرصاحب  صاحبزادہ پیر حبیب اللہ شاہ نے کہا کہ محسن انسانیت ،فخر موجودات جناب رسالت مآبۖ کی جلوہ گری سے کائنات میں بہار آگئی اور پوری دینا آپۖ کے نور سے جگمگا اُٹھی ۔ہر طرف اخوت و محبت اور امن و سلامتی کے جذبات پروان چڑھنے لگے اورظلم کی چکی میں پستی ،تڑپتی سسکتی ہوئی انسانیت نے سکھ کاسانس لیا۔دہشت گرد ی اور قتل وغارت کے گھپ گھیر اندھرے چھٹ گئے اور پوری کائنات آپ ۖ کی خوشبوسے مہک اُٹھی۔ سجادہ نشین بوڑا جنگل (دینہ) جہلم پیر فخر نذیر قاسم نے کہا کہ امام الا نبیاء سرور کون و مکاں جناب حضرت محمدمصطفیۖ کی ہستی کُل عالم انسانیت کیلئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہے۔آپۖ کی ولادت باسعادت کُل کائنات پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے۔آپۖ نے معاشرہ کو امن و سلامتی کا درس دیا اور ایسے رہنما اصول مقرر فرمائے جو قیامت تک کیلئے مشعل راہ ہیں۔خالق کائنات نے آپۖ کی رفعت و بلندی کو وہ مقام بخشاہے کہ قیامت تک آپۖ کی رسالت کا ڈنکا بجتا رہے گا۔آل پاکستان مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ کے سنٹرل کوآرڈنیٹیرچوہدری محمد اسدنے کہا کہ غلبہ اسلام کیلئے ضروری ہے کہ قرآن و صاحب قرآن کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔ہماری ذلت و رسوائی کی وجہ قرآن و سنت سے دوری ہے آج بھی اگر امت مسلمہ صدق دل سے قرآن و سنت کو اپنا لے تو پوری دینا پر اسلامی حکومت قائم ہو سکتی ہے۔خلیفہ حاجی مہربان نے کہا کہ دینا وآخرت میں کامیابی و کامرانی کیلئے ضروری ہے کہ تعلیمات مصطفی ۖ پر عمل کیا جائے ۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ جناب رسا لت مآب ۖ کی سیرت کو عام کیا جائے۔محمد عربیۖ کی غلامی میں درحقیقت کل جہانوں کی بادشاہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار دو عالم ۖ کی محبت ہی حقیقی سرمایہ ہے اور آپۖ کی غلامی ہی دینا و آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔مرکزی انجمن محبان اولیاء کے چیف آرگنائزر ملک مظہر حسین اعوان نے کہا کہ سرکار دوعالم ۖ کا میلاد منانا خوش بختی ہے یہ مقدر والوں کو نصیب ہوتی ہے۔آپ ۖ کے میلاد پاک کی جتنی بھی خوشی منائی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پوری دینا کے درخت قلم اور ندی،نالوں ،دریاؤں اور سمندروں کا پانی سیاہی بن جائے تب بھی سرکار ۖ کی مداح سرائی مکمل نہیں ہوتی۔ خالق کائنات کا ہم سب پر احسان عظیم ہے کہ اس نے ہمیں اپنے پیارے محبوب ۖ کے غلاموں میں پیدا کیا۔آخر میں درودوسلام پڑھا گیا اور پیر آف گھمکول شریف نے ملکی سلامتی و استحکام اور عالم اسلام کی فلاح و نصرت کیلئے خصوصی دُعا فرمائی۔

جاری کردہ:ملک مظہر حسین اعوان ،ترجمان گھمکول شریف
mob: 03006123965
mazharawan786@yahoo.com

اپنا تبصرہ لکھیں