رافیل جنگی طیارے بنانیوالی کمپنی کا مالک ہیلی کاپٹر حادثے میں مارا گیا

رافیل جنگی طیارے بنانیوالی کمپنی کا مالک ہیلی کاپٹر حادثے میں مارا گیا

فرانس کے رافیل جنگی طیارہ بنانے والی کمپنی کے مالک, سیاستدان  و ارب پتی شخص اولیویئر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں، فرانس کے صدر میکرون نے اولیویئر کی موت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ناگہانی موت ایک بہت بڑا نقصان ہے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق   اولیویئر چھٹیاں منانے شمالی فرانس گئے تھے  اور اسی دوران ان کا پرائیویٹ ہیلی کاپٹر نارمیدے ریجن میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس دوران ان کی موت ہوگئی ، اولیویئر  ڈسالٹ ، ڈسالٹ ایوی ایشن کے بانی مارشل ڈسالٹ کے بڑے صاحبزدے ہیں جن کی کمپنی میں بزنس اور ملٹری طیاروں کے علاوہ  رافیل جنگی جہاز تیار کئے جاتے ہیں ، اولیویئر ڈسالٹ گروپ سٹریٹجی اور ڈیویلمپنٹ کے صدرتھے۔

Image

وہ 2002 ء سے فرانس کی کنزرویٹو لیس ریپبلکنز پارٹی کے رکن تھے اور وہ دنیا کے 361 امیر ترین شخص تھے ۔  پارلیمنٹ کا رکن بننے کے بعد انہوں نے سیاسی وجوہات اور مفادات کے کسی بھی ٹکراو سے بچنے کیلئے کمپنی کے بورڈ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا ۔

ادھر فرانسیسی صدر نے اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ  اولیویئر فرانس سے پیار کرتے تھے ۔ انہوں نے صنعت کار ، مقامی الیکشن افسر ، قانون ساز اور فضائیہ کے کمانڈر کے طور پر ملک کی خدمت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں