راجہ ناصر حسین کا پاکستانی فٹ بال ٹیم کے بارے میں اظہار خیال

raja nasirسٹاک ہوم(عارف کسانہ) پاکستان کی اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ٹیم اپنے چھٹے میچ میں ناروے کے لین کلب سے صفر کے مقابلہ میں چار گول سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔ یہ کوارٹر فائنل میں ناک آئوٹ مرحلہ تھا جس میں پاکستانی ٹیم کامیاب نہ ہوسکی۔ پاکستانی ٹیم نے آزاد فائونڈیشن کی ٹیم کی حیثیت سے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا او ر اسے پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ناروے کے معروف بزنس مین اور پاکستان سرمایہ کاری بورڈ ناروے کے راجہ ناصر حسین نے کہا کہ پاکستانی بچوں نے اس ٹورنامنٹ میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کی انہوں نے تماشائیوں سے بھر پور داد بھی حاصل کی ہے۔ اگرچہ وہ سیمی فائینل تک رسائی حاصل نہیں کرسکے مگر انہوں نے شاندار کھیل پیش کرکے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ناروے میں مقیم پاکستانیوں نے بھی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ اس سے پاکستان کی نمائدگی ہوئی ہے اور میدان میں پاکستان کے پرچم اور نعرے گونجتے رہے۔ فٹ بال ٹیم اب سویڈن، ڈنمارک، ہالینڈ، بیلجئیم، جرمنی اور فرانس کے دورہ پر روانہ ہورہی ہے جہاں وہ کچھ نمائشی میچ کھیلے گی اور ٩ اگست کو واپس وطن رونہ ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں