رات کو کبھی بھی ہیٹر چلتا چھوڑ کر نہ سوئیں، گیس لیکج کے علاوہ صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ انتہائی ضروری معلومات

رات کو کبھی بھی ہیٹر چلتا چھوڑ کر نہ سوئیں، گیس لیکج کے علاوہ صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ انتہائی ضروری معلومات

رات کو گیس ہیٹر چلتا چھوڑ کر سونے سے ہلاکتوں کی خبریں بھی گاہے آتی رہتی ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس لیک نہ ہو تو بھی رات کو ہیٹر چلتا چھوڑنے کے بہت نقصانات ہیں، حتیٰ کہ موت بھی واقع ہو سکتی ہے جس سے بچنے کے لیے کبھی بھی ہیٹر چلتا چھوڑ کر نہیں سونا چاہیے۔ ٹائمزآف انڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا تھا کہ رات کو ہیٹر چلتا رہے تو کمرے میں کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار بہت بڑھ جاتی ہے جس سے دل کے مریضوں کو سینے کی تکلیف ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر ایسے دل کے مریض جو سگریٹ پیتے ہیں اور بچے اور بوڑھے افراد اس سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

کاربن مونوآکسائیڈ کی مقدار زیادہ ہو جائے تو دماغ کو خون کی فراہمی بند ہو سکتی ہے جو ہیمرج اور موت کا بھی سبب بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ہیٹر چلتا چھوڑنے سے جلد کی خشکی، آنکھوں میں جلن او ر آشوب چشم جیسے عارضے ہو سکتے ہیں۔ چنانچہ ہیٹر سے گیس لیک نہ بھی ہو تو اس کے ایسے خوفناک نقصانات ہو سکتے ہیں کہ کبھی بھی ہمیں ہیٹر چلتا چھوڑ کر نہیں سونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں