رات کو سونے سے پہلے کیلا اور دار چینی اس طرح استعمال کرکے دیکھیں، صحت کا بہت بڑا مسئلہ فوری حل ہوجائے گا

1

اگر آپ کو رات کو نیند نہیں آتی اور آپ ادویات کے استعمال کی وجہ سے تنگ آچکے ہیں تو کیلے اور دارچینی سے بنا یہ والا نسخہ آزماکر دیکھیں،آپ کو پرسکون نیند آئے گی۔
اجزاء
ایک درمیانہ سائز کا کیلا
ایک کپ پانی یا دودھ
آدھ چمچ دارچینی
ایک بڑا چمچ شہد
تمام اجزاءکو اچھی طرح پیس لیں اور رات کو سونے سے پہلے یہ مشروب پی لیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دودھ میں tryptophanپایا جاتا ہے جو دماغ کو سکون دیتا ہے اور رات کو دودھ پینے سے ہمیں پرسکون نیند آتی ہے۔اسی طرح کیلے میں منرلز جیسے پوٹاشیم اور میگنیشیم پایاجاتا ہے جس کی وجہ سے پٹھوں کو سکون ملنے سے بہتر نیند آتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں