رابعہ آرگنائزیشن کا گجرات میں پناہ گھر کے قیام کا منصوبہ

رپورٹ نمائندہء خصوصی


نارویجن رابعہ فلاحی تنظیم کی سربراہ کبرایٰ افضال نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے ضلع گجرات میں لا وارث عمر رسیدہ افراد کے لیے ایک پناہ گھر قائم کرنے کا منصوبہ بنیا ہے جہاں ایسے معمر اافراد کو رکھا جائے گا جو لا وارث اور تنہا ہی اور جن کی دیکھ بھال کا کوئی مناسب انتظام موجود نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے منصوبے کے بارے میں پاکستان میں بتایا انہیں سب نے بہت سراہا۔انہوں نے اس بات کی وضاحت کر دی کہ یہ پناہ گھر صرف ان بوڑھے افراد کے یے قائم کرنا ہے جن کا حقیقت میں کوئی وارث نہیں ہے۔ مگر جن لوگوں کے بچے موجود ہیں انکا اولین فرض اپنے والدین کی خدمت ہے اور یہ کہ انہیں بھی اس بات کا علم ہے کہ عمران خان نے یہ قانون بنا دیا ہے کہ کوئی شخص اپنے بوڑھے والدین کو گھر سے نہیں نکال سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر انکا یہ منصوبہ ناکام ہو گیا وہ اس گھر کو لاوارث بچوں کے لیے مخصوص کر دیں گی۔ انہوں نے مخیر افراد سے اپیل کی کہ وہ ماہ رمضان میں صدقہ خیرات دیتے وقت اس نیکی کے کام میں بھی ضرور حصہ ڈالیں۔جس کی کم از کم امدادی رقم چار سو کراؤن ہے۔
source urdufalak.net

اپنا تبصرہ لکھیں