ذاتی استعمال کیلئے ایک شخص کتنے موبائل فون درآمد کرسکتا ہے؟ پی ٹی اے نے حد مقرر کردی

ذاتی استعمال کیلئے ایک شخص کتنے موبائل فون درآمد کرسکتا ہے؟ پی ٹی اے نے حد مقرر کردی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی طرف سے ’ٹائپ اپروول ٹیکنیکل سٹینڈرڈز ریگولیشنز2021ء‘(Type Approval Technical Standards Regulations 2021)جاری کر دی گئی ہیں جن میں پاکستانیوں کے ذاتی استعمال کے لیے موبائل فون درآمد کرنے کی حد بھی مقرر کر دی گئی ہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پی ٹی اے کی طرف سے ان ریگولیشنز میں پاکستانیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ایک سال میں ذاتی استعمال کے لیے صرف 5موبائل فون ہی درآمد کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے غیرملکی سفارتی عملے اورسفارتخانوں کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ وزارت خارجہ کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن سامان درآمد کرنے کے لیے سرٹیفکیٹ آف کمپلائنس (Certificate of Compliance) جمع کرائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں