دین اسلام میں حضرت خدیجہ کی خدمات

دین اسلام میں حضرت خدیجہ کی خدمات
سیالکوٹ( )دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت اور سربلندی کے سلسلہ میں ام المومنین حضرت سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی خدمات ناقاب فراموش ہیں اور دین پر جب بھی کڑا وقت آیا آپ نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ۔آپ اپنی سیرت و کردار اور عزت و عصمت کی وجہ سے ”طاہرہ ”کے لقب سے مشہور تھیں اور حضور نبی کریمۖ کی خدمت ودین متین کی بقاء و سلامتی کے سلسلہ میں آپ کی خدمات اسلام کا ایک د رخشندہ باب ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے ضلعی سینئر وائس چیئرمین علامہ مفتی خادم حسین خادم القادری نے گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد خضریٰ جھلکی میں کونسل کے زیر اہتمام یوم حضرت سیدہ خدیجتہ الکبریٰ اورفتح مکہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فتح مکہ حق و باطل کے درمیان ایک ایسا عظیم معرکہ ہے کہ جس میںفتح اسلام کو نصیب ہوئی اور اللہ رب العزت نے اپنے پیارے محبوبۖ کے غلاموں پر انوار و تجلیات و انعام و کرام کی بارش نازل فرمائی۔فتح مکہ پر کفار کو عام معافی دی گئی اور اس عظیم معرکہ سے اسلام کا فلسفہ امن پوری دنیا پر عیاں ہوگیا۔علامہ خلیل احمد نورانی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات امن اور اخوت و محبت کا درس دیتی ہیں اور اسلام ایسا واحد مذہب ہے کہ جوحالت جنگ میں بھی بے گناہ انسانیت پر ہرگزظلم و تشدد کی اجازت نہیں دیتا۔تقریب سے علامہ غلام رسول قادری،قاری ضیاء محی الدین قادری ،صاحبزادہ برکت عطاری ،محمد عمران قادری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں