دہشت گردوں کا گروپ شام سے روانہ ہو گیا

نارویجن سیکورٹی پولیس کی اطلاع کے مطابق دہشت گردوں کا ایک گروہ شام سے روانہ ہو گیا ہے اور ممکن ہے کہ اسکا رخ ناروے کی جانب ہو گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسلامی دہشت گردوں کا گروپ ناروے میں دہشت گردی پھیلا سکتا ہے۔پولیس نے جمعہ کی شام کو مختلف ذرائع سے یہ اطلاع ملی کہ دہشت گردوں کا ایک گروپ ناروے پر حملہ کرنا چاہتا ہے کب کہاں اور کیسے یہ معلوم نہیںلیکن ایک بات یقینی ہے کہ یہ دہشت گردی چند د نوں میں ہو جائے گی۔ایک اطلاع کے مطابق کہاگیا ہے کہ پولیس کی جانب سے یہ پیغام آیا ہے کہ دہشت گردی سوموار کے روز ہو گی جبکہ پولیس نے ایسی کسی اطلاع کا انکار کیا ہے۔
جمعہ کے روز اطلاع ملی تھی کہ شام سے ایک دہشت گردوں کا گروپ یورپ کی جانب روانہ ہوا ہے ۔اس لیے یہ ممکن ہے کہ انکا نشانہ ناروے ہو۔یہ بات سیکورٹی پولیس کے ا سٹریٹجک تجزیہ کے لئے تکنیکی ڈائریکٹر Jon Fitje Hoffmann جون فٹجے ہو فمین نے ٹی وی ٹو سے بات چیت کے دوران کہی۔پولیس مختلف ذرائع سے ناروے آنے والے مسافروں کی تلاشی لے رہی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں