دو برس قبل ملک بدر کے جانے والے خاندان کی ناروے واپسی

دو برس قبل ناروے میں رہائش کی قانونی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ملک بدر کے جانے والاDelic ڈیلک خاندان اپنے پرانے پڑوسیوں کے پاس Rjukan میںلوٹ آیا۔ نارویجن ٹی وی چینل این آر کے کے مطابق خاندان کے سربراہ دالمیر کو یہ اجازت اس وقت ملی جب اس نے ایک ملازمت کے کنٹریکٹ پر سائن کیے۔انہیں دو برس قبل ناروے میں پناہ کی درخواست رد ہونے کی وجہ سے ملک چھوڑ ناپڑا۔اس خاندان کو بوسنیا واپس بھیج دیا گیا تھا ۔یہ کاندان کروٹیا میں بھی رہائش پذیر رہا۔جو کہ یورپ کا حصہ ہے۔یہاں بھی ملازمت حاصل کنے کے لیے شینگن کے قوانین لاگو ہوتے ہیں جس کے تحت یہ خاندان ناروے میں بھی ملازمت کی درخواست دے سکتا تھا۔
چنانچہ اس کاندان کے لیے ناروے آنے کے مواقع اس وقت پیدا ہوئے جب ایک تعمیراتی کمپنی کے مالک Helge Lars Fjellerud نے بوسنیئن درخواستگزار کو تین ماہ کے لیے اپنی کمپنی میں ملازمت دینے کا فیصلہ کیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں