دوسرا ٹی ٹوئنٹی ،سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ٹارگٹ دے دیا

دوسرا ٹی ٹوئنٹی ،سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ٹارگٹ دے دیا

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکانے پاکستان کو جیت کے لیے183 رنز کاہدف دے دیا ۔سری لنکا نے مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بنائے ۔

قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔سری لنکا کے گنا ٹھکالا 15،رجب پاکسا 77،جے سوریا 34بھونکا 0،اڈانا 8اور فرنینڈو 8سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم ،وہاب ریاض اور شاداب خان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے کپتان  سرفراز احمد نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا ،کوشش کریں گے کہ سری لنکن ٹیم کو کم سے کم سکور پر آوٹ کریں ۔انہوں نے کہا کہ میچ ہارنا اچھی بات نہیں ،یہ ہمارے لیے ویک اپ کال ہے ،امید ہے آج کا میچ جیتیں گے ۔ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے انہوں نے بتا یا کہ آج افتخار احمد کی جگہ فخر زمان اور فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض کو موقع دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں