دوران پرواز واویلا مچانے والے مسافر پر ایک لاکھ کراؤن جرمانہ عائد

اس سال ماہ جنوری میں ایک پچاس سالہ مسافر کو پرواز کے دوران واویلا کرنے کے جرم میں ایک لاکھ جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔یہ مسافر ماہ جنوری میں برگن سے وید رو فضائی کمپنی کی پرواز میں سوار ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق مسافر نشہ میں تھا۔اسے اسی حالت میں جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دے دی گئی۔پرواز کے دوران مسافر نے عملہ سے مزید شراب طلب کی جس کی اسے اجازت نہیں دی گئی۔اس بات پر برہم ہو کر اس نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔جس پر جہاز کے عملہ نے اور کپتان نے بھی اسے سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔اس مسافر نے دوسرے مسافروں کو بھی تنگ کرنا شروع کر دیا۔جس کے بعد جہاز کے پائلٹ نے ہوائی جہاز واپس ائرپورٹ کی جانب موڑ لیا۔
کمپنی کو اس واپسی کی وجہ سے نہ صرف مزید اخراجات برداشت کرنے پڑے بلکہ اس سے منسلک دوسری پرواز میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور کمپنی کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔جسکا تخمینہ ایک لاکھ کراؤن کے لگ بھگ لگایا گیا ہے۔لہٰذا عدالت نے دوران پرواز واویلا مچانے والے مسافر پر ایک لاکھ کراؤن کی ادائیگی کا جرمانہ لاگو کر دیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں