دوران پروازتیل ختم مگر محفوظ لینڈنگ

وسیم ساحل

 ہوابازی کی تاریخ میں شائد ہی کبھی کسی جہاز نے اس قدر پرخطر مگر محفوظ لینڈنگ کی ہو جیسی کہ ائیر کینیڈا کی پرواز 767 نے ایک متروک فوجی اڈے پر کی۔
کیپٹن رابرٹ پیٹرسن کی شاندار لینڈنگ کی یادیں تازہ کرتا ہوا یہ جہاز آج بھی کینیڈا کے موجاوے صحرا میں پرانے فوجی ہوائی اڈے کے رن وے پر کھڑا ہے اور اب اسے فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ کیپٹن پیٹرسن نے اتوار کے روز ایک انٹرویو میں اس دن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے جہاز کو جس رن وے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی وہ کئی سال پہلے ویران ہو چکا تھا ار وہاں پر کاروں کی ریس اور موج مستی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 
وہ کہتے ہیں کہ جب ان کا جہاز رکا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کچھ فاصلے پر دہشت زدہ مرد و خواتین اور بچے کھڑے تھے جو چند لمحے پہلے وہاں جشن منا رہے تھے۔ گملی گلائیڈر کہلانے والے اس جہاز کی فروخت تقریباً 30 لاکھ ڈالر (تقریباً 30 کروڑ روپے) میں متوقع ہے مگر ابھی تک زیادہ سے زیادہ بولی سوا چار کرڑ روپے آئی
ہے۔
waseem hyder
اپنا تبصرہ لکھیں