دوران ریکارڈنگ موت کا خطرہ

ایک ویب ٹی وی سیریل کی ریکارڈنگ کے دوران پروڈیوسر ہیلے بور اسٹائن پانی میں موت سے بال بال بچ گئی۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بور اسٹائن اور انگر دریا کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف تھیں۔وہ دونوں ایک چھوٹی کشتی میں جا رہی تھیں کہ کشتی دو پتھروں کے درمیان پھنس کر رک گئی۔کشتی کو بور اسٹائن نے دریا میں اتر کر نکالنے کی کوشش کی تو اسے پانی کے اندر سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔ اور اسکا سانس رک گیا۔
یہ واقعہ بہت ڈرامائی تھا تاہم دریا سے نکلنے کے بعد ہیلے بور اسٹائن نے کچھ دیر آرام کے بعد پھر سے شوٹنگ شروع کر دی۔
ہیلے کا کہنا ہے کہ جب میری سانس بند ہوئی تو مجھے پہلا خیال یہ آیا کہ اب میں اپنے بچوں کو کبھی نہیں دیکھ سکوں گی ۔پانی سے باہر آنے کے چند گھنٹوں بعد مجھے سینے میں درد اور تھکن محسوس ہوئی۔ایسا عام طور سے اس وقت ہوتا ہے جب کوئی ذیادہ دیر پانی کے اندر رہے اور پانی پھیپھڑوں میں چلا جائے۔
تاہم انہوں نے کہ یہ واقعہ میری زندگی کا یادگار واقعہ تھا۔
NTB/ UFN

اپنا تبصرہ لکھیں