دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری، کراچی بھی شامل

12

عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی لسٹ جاری کردی جس میں کراچی آخری نمبر پر رہا تاہم فہرست میں موجود واحد پاکستانی شہر ہے۔ جریدہ کے انٹیلی جنس یونٹ نے شہروں کو ڈیجیٹل، ہیلتھ، انفراسٹرکچر اور سکیورٹی کے پیمانوں پر پرکھا جبکہ ہر شعبے کے ذیلی شعبے بنا کر انکی نمبرنگ کی گئی، نتیجتاً ٹوکیو 89.80 پوائنٹس کیساتھ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار پایا، سنگاپور 89.64 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور اوساکا 88.87 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ لندن 82.10 پوائنٹس کیساتھ 20 ویں، نیو یارک 81.01 پوائنٹس کیساتھ 21 ویں، پیرس 79.71 پوائنٹس کیساتھ 24 ویں جبکہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی 80.37 پوائنٹس کیساتھ 23 ویں نمبر پر رہا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 62.34 پوائنٹس کیساتھ 43 ویں اور ممبئی 61.84 پوائنٹس کیساتھ 45 ویں جبکہ واحد پاکستانی شہر کراچی38.77 پوائنٹس کیساتھ 60 ویں نمبر پر رہا، میانمار کا دارالحکومت ینگون 59 ویں اور بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ 58 ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مصنفین کا کہنا تھا اگرچہ کراچی کو سب سے آخری نمبر پر رکھنے کی مختلف وجوہات ہیں تاہم سب سے بڑی وجہ سکیورٹی خطرات ہیں کیونکہ وہاں سب سے زیادہ اور خطرناک دہشتگرد حملے ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں