دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گاڑی خلا میں بھیج دی گئی، لیکن ایسا کیوں کیا گیا؟ وجہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گاڑی خلا میں بھیج دی گئی، لیکن ایسا کیوں کیا گیا؟ وجہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

امریکی کمپنی سپیس ایکس نے فالکن ہیوی نامی خلائی راکٹ کو فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے خلائی سفر پر روانہ کر دیا ہے اور دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ایک گاڑی بھی اس راکٹ کے ذریعے خلاءمیں بھیجی گئی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹیسلا روڈسٹر کار ہے جو سپیس ایکس کے سربراہ ایلن مسک کی ہے۔ اس گاڑی کو خلاءمیں اس لیے بھیجا گیا ہے کہ یہ یہاں سے لگ بھگ 40کروڑ کلومیٹر دور سورج کے بیضوی مدار میں پہنچ کر فالکن ہیوی راکٹ سے الگ ہو جائے گی اور خلاءکی لامتناعی وسعتوں میں اکیلے سفر کرتے ہوئے مریخ تک پہنچے گی۔اس گاڑی میں ایک ڈمی انسان کو بھی بٹھایا گیا ہے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ہو جاتا ہے تو اسی طرح انسانوں کو گاڑیوں سمیت مریخ پر بھیجا جائے گا اور وہ وہاں پہنچ کر ان گاڑیوں پر سفر کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق فالکن ہیوی نامی یہ خلائی راکٹ بھی اب تک کا طاقتور ترین راکٹ ہے اور اس کا حجم بھی اب تک ایجاد ہونے والے تمام راکٹوں سے بڑا ہے۔ ایلن مسک کا کہنا ہے کہ فالکن ہیوی کی اس پہلی تجرباتی پرواز کی کامیابی کا امکان ففٹی ففٹی ہے۔فالکن ہیوی نامی اس راکٹ کو فلوریڈا میں اسی جگہ سے روانہ کیا گیا جہاں سے پہلے آدمی نے چاند کا خلائی سفر شروع کیا تھا اور اب تاریخ دوبارہ لکھی جا رہی ہے اور اس مشن کا حتمی مقصد انسانوں کو مریخ تک لے جانا ہے۔اس راکٹ کا ڈیزائن ایسا ہے کہ یہ زمین کے مدار میں 64 ٹن وزنی سامان لے کر جا سکتا ہے۔

ایلن مسک کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کے دوسرے طاقتور ترین راکٹ ڈیلٹا فور ہیوی سے دوگنا سے بھی زیادہ طاقت رکھتا ہے لیکن اس کے مقابلے میں اس کی تیاری پر خرچ ایک تہائی آیا ہے۔اس تجرباتی مشن کا مقصد ٹیسلا کار اور اس میں بیٹھے مجسمے کو مریخ کے مدار میں بھیجنا ہے۔اس پہلے مشن کو لاحق خطرات کے پیش نظر مسک نے بہت کم وزن بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ان کی سرخ ٹیسلا سپورٹس کار بھی شامل ہے۔اگر اس تجربے کے تمام مراحل کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں(جس کا پتا راکٹ کے پرواز بھرنے کے ساڑھے چھ گھنٹے بعد لگ جائے گا) تو ٹیسلا اور اس کا ڈمی مسافر سورج کے بیضوی مدار میں بھیجے جائیں گے جہاں سے وہ سفر کرتے ہوئے سیارہ مریخ تک پہنچیں گے۔ فالکن ہیوی میں سپیس ایکس کی 9 فالکن گاڑیوں میں سے 3 کو ایک ساتھ باندھا گیا ہے جو مختلف مراحل پر راکٹ کو قوت فراہم کرتی رہیں گی اور اپنا کردار ختم ہونے پر راکٹ سے الگ ہو کر واپس زمین پر آتی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں