دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اور ہلاکتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اور ہلاکتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور اب یہ تعداد ساڑھے 3 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

امریکہ کی جوہن ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 51 ہزار 731 ہوگئی ہے۔ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی اس وبا کی وجہ سے اب تک 15 ہزار 328 لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ افراد اٹلی میں ہلاک ہوئے ہیں جہاں یہ تعداد 5 ہزار 476 ہوگئی ہے۔ چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 153 ، سپین میں 2 ہزار 206 ، ایران میں ایک ہزار 812 ، فرانس میں 674 ، امریکہ میں 458، برطانیہ میں 289 اور نیدر لینڈ میں 179 افراد کورونا وائر س کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں