دماغ کو جوان رکھنے کے لیے کیا کھانا چاہیے؟ ماہرین نے بتادیا

دماغ کو جوان رکھنے کے لیے کیا کھانا چاہیے؟ ماہرین نے بتادیا

عمر کے ساتھ ساتھ انسان کے دماغی خلیوں کی تعدادا کم ہوتی جاتی ہے اورا س کا دماغ سکڑتا چلا جاتا ہے جس کے نتیجے میں اس کی سیکھنے اور یادداشت جیسی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں اور اس کو الزیمرز جیسی ذہنی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ بڑھتا چلا جاتا ہے تاہم برطانیہ کے نیورو سائنسدان ڈاکٹر سنجے گپتا نے اب کچھ ایسی غذائی اشیاءبتا دی ہیں جنہیں معمول کی خوراک کا حصہ بنا کر آپ اپنے دماغ کو تادیر جوان رکھ سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر سنجے گپتا نے اس ڈائٹ کو ’شارپ ڈائٹ‘ (Sharp Diet)کا نام دیا ہے جس میں ہر طرح کے پھل، سبزیاں اور خشک میوہ جات وغیرہ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شارٹ ڈائٹ میں اخروٹ، زیتون کا تیل، سٹرابیری، پالک ، گاجر، ٹماٹر، ادرک، ہلدی، لہسن، مچھلی، انڈا، چقندر، دالیں اور دیگر چیزیں شامل ہیں جنہیں دماغی صحت کے حوالے سے ’سپرفوڈز‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دماغی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند اشیاءہیں۔ ڈاکٹر سنجے گپتا کا کہنا تھا کہ دماغ کو جوان رکھنے کے لیے آپ کو سپلیمنٹس کی بجائے اصلی غذائی اشیاءکھانی چاہئیں۔ جو لوگ روزانہ 7رنگ کے پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں ان کی دماغی صحت بڑھتی عمر میں بھی قابل رشک رہتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں