دل کا آپریشن کرتے ہوئے روبوٹ سرجن نے مریض کو ’قتل‘ کر ڈالا

دل کا آپریشن کرتے ہوئے روبوٹ سرجن نے مریض کو ’قتل‘ کر ڈالا

روبوٹ ٹیکنالوجی کی حیرت انگیز ترقی کو دیکھتے ہوئے ہم تو یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ اب روبوٹ ہی ہمارے سب کام کیا کریں گے، حتیٰ کہ مریضوں کے آپریشن بھی کیا کریں گے، مگر برطانیہ میں ایک روبوٹ سرجن نے مریض کے دل کا آپریشن کرتے ہوئے ایسی جان لیوا غلطی کر دی ہے کہ اب لوگ کسی بھی کام میں روبوٹ کی مدد لینے کا تصور کرتے ہوئے بھی گھبرائیں گے۔

اس افسوسناک واقعے کی تفصیلات ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ رائل کالج آف سرجنز کے سامنے پیش کی گئی ایک درخواست میں سامنے آئی ہیں، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 69 سالہ شہری سٹیفن پیٹٹ کی روبوٹ سرجن کی ہاتھوں موت کے بعد اس ٹیکنالوجی کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

سٹیفن دنیا کے وہ پہلے مریض تھے جن کے دل کا آپریشن ’ڈاونچی‘ نامی روبوٹ کررہا تھا۔ اس آپریشن میں سنگین غلطی کے باعث نیوکیسل فری مین ہسپتال میں سٹیفن کی موت ہوگئی۔ یہ آپریشن اْن کے دل کے میٹرل وال کیلئے کیا جانا تھا لیکن روبوٹ نے ان کے انٹرریٹریل سپٹم کو نقصان پہنچا دیا جس کے باعث نہ صرف دل ناکارہ ہو گیا بلکہ بعض دیگر اعضاء نے بھی کام چھوڑ دیا اور نتیجتاً سٹیفن کی موت ہوگئی۔ روبوٹ کی سنگین غلطی کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے معاملات اپنے ہاتھ میں لیے اور سٹیفن کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی مگر نقصان اتنا زیادہ ہوچکا تھا کہ کسی طور اُن کی زندگی بچانا ممکن نہ ہوپایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں