درخواستوں کے فیصلے کے وقت کی طوالت کے خلاف شامی پناہ گزینوں کی بھوک ہڑتال

چوبیس شامی پناہ گزینوں نے H248yanger, ہوئی ی انگر کے علاقے میں درخواستوں کے فیصلے میں استعمال ہونے والے طویل وقت کی مخالفت میں بھول ہڑتال کر دی۔ان بھوک ہڑتالیوں میں ایک سترہ سالہ شامی پناہ گزین بھی شامل ہے۔ایک بھوک ہڑتالی نے مقامی اکبار Firda. کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ ہماری درخواستوں کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے تاکہ ہم تعلیم حاصل کریں اور ملازمت کر کے اپنی زندگی گزاریں۔ایک بھوک ہڑتالی سمر حامد نے کہا کہ ہم سارا دن انتظار کرتے رہتے ہیں کہ ہمیں کب یہاں رہنے کی اجازت ملے گی۔
ان پناہ گزینوں نے مظاہرہ کے لیے پولیس اسٹیشن سے پیشگی اجازت لی تھی۔پولیس آفیسر نے بتایا کہ اس نے بھوک ہرتالیوں کی صحت کے لیے ہیلتھ سینٹر سے رابطہ کیا ہے تاکہ کسی قسم کے خطرے کی صورت میں فوری طبی امداد دی جا سکے۔
پچھلے ہفتے امیگریشن ور انٹیگریشن کی وزیر لست ہاؤگ نے ایک پارلیمنٹ کے اجلاس میں یہ بیان دیا تھا کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں کے انبار کا فیصلہ کرنے میں چار برس تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
N

اپنا تبصرہ لکھیں