درامن میں تارکین وطن کے لیے ذاتی فرم کا کورس کامیاب

ناروے کے شہردرامن میں تارکین وطن کے لیے جس کورس کا انعقاد کیا گیا تھا وہ کامیابی سے ہمکنار ہو گیا۔اس کورس میں تارکین وطن کو اپنی ذاتی فرم کھولنے کی تربیت دی گئی تھی۔کورس ختم کرنے کے بعد بیشتر افراد کو ملازمتیں مل گئیں۔درامن میںنارویجن ملٹی کلچرل سنٹر نے آٹھ سال تک تارکین وطن کو فری میں ذاتی فرم کھولنے کی تربیت دی۔اب ملک کے دوسرے حصوںمیںبھی ایسے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔
این ایس ایف کی سربراہ زہرہ معینی کا کہنا ہے کہ فری کورس کی وجہ سے کئی افراد نے اس سے فائدہ اٹھایا اور اپنی ذاتی فرمیں چلا رہے ہیں۔
حکومت کا مقصد ہے کہ تارکین وطن کے لیے اپنی فرم بنانا آسان ہو جائے۔اس کے لیے innovasjon Norge کا ادارہ تشکیل دیا گیا ہے جس کے دفاتر پورے ملک میں تارکین وطن کی رہنمائی کریں گے۔اس ادارہ نے پرانے منصوبے سے ایک نیا پراجیکٹ تشکیل دیا ہے۔اس کا نام ہے ہمیں تارکین و طن کی قابلیت چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں