دبئی کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ کی چھت برائے فروخت

دبئی کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ کی چھت برائے فروخت

دبئی کا برج خلیفہ دنیا کی بلند ترین عمارت ہے جو پراپرٹی ڈویلپر عمار کی ملکیت ہے۔ اب یہ کمپنی برج خلیفہ کی بالائی منازل میں واقع آبزرویشن ڈیکس فروخت کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ کمپنی یہ ڈیکس 1ارب ڈالر کی قیمت میں فروخت کرنا چاہتی ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق برج خلیفہ کی یہی بالائی منازل سیاحوں کے لیے اصل دلچسپی رکھتی ہیں اور ہر سال ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ ان بالائی منازل سے بیرونی نظارہ کرنے کے لیے آتے ہیں۔اس سے کمپنی کو سالانہ 60سے 70کروڑ درہم سالانہ آمدنی ہوتی ہے۔

برج خلیفہ کے یہ آبزرویشن ڈیکس تین لیولز 124، 125اور 148پر مشتمل ہیں۔ 555میٹر کی بلند پر سب سے اوپر برج خلیفہ سکائی ڈیک ہے جو 148واں لیول ہے۔ اس ڈیک کی سیاحت کی فیس 378درہم فی کس ہے۔ ڈیکس 124اور 125کی سیاحت کی فیس 149درہم فی کس ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ڈیکس کو فروخت کرنے کے لیے عمار نے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں