دبئی میں نئے سال کے موقع پر شاندار لیزر لائٹ شو لیکن آتش بازی کا مظاہرہ آخری وقت پر کینسل کردیا گیا کیونکہ۔۔۔

5

سالِ نَو کے موقع پر دبئی کے برج خلیفہ پر آتش بازی کا نظارہ دیدنی ہوتا تھا اور ایک دنیا اسے دیکھنے کے لیے نئے سال کے آغاز پر دبئی کا رخ کرتی تھی لیکن اس سال دبئی حکومت نے دنیا کی اس بلندترین عمارت پر آتش بازی کا پروگرام سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملتوی کردیا اور اس کی بجائے لیزر لائٹس کے ذریعے ایسے رنگ بکھیرے کہ دیکھنے والے عش عش کر اٹھے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق دو سال قبل نئے سال کی آتش بازی سے چند گھنٹے پہلے ہی برج خلیفہ کے قریب واقع ایک لگژری ہوٹل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس نے نئے سال کی خوشیاں غارت کر دیں۔ گزشتہ سال بھی ایساہی ایک واقعہ پیش آیا، چنانچہ ایسے ہی کسی حادثے کے خطرے کے پیش نظر اس سال اماراتی حکومت نے آتش بازی کی بجائے لیزرلائٹس کے ذریعے برج خلیفہ کو سجانے کا شاندار اہتمام کیا۔

گزشتہ شب2018ءکا آغاز ہوتے ہی برج خلیفہ رنگ برنگی لیزر لائٹس سے جگمگا اٹھا۔ ان لائٹس کے ذریعے برج پر متحدہ عرب امارات کے بانی زید بن سلطان النہیان کی تصویر بھی بنائی گئی، جس کے نیچے ’ایئرآف زید‘ کے الفاظ جگمگا رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق اس تاریخی عمارت کو تعمیر کرنے والی کمپنی عمار پراپرٹیز نے چند روز قبل اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا تھا کہ اس سال برج خلیفہ پر آتش بازی نہیں کی جائے گی۔ اس بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ”رواں سال لیزرلائٹس کا مظاہرہ کیا جائے گا جس کی 300سے زائد ماہرین کئی مہینوں سے تیاری کر رہے ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب برج خلیفہ پر 10منٹ تک لیزرلائٹس کے ذریعے روشنیاں بکھیری گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں